پاکستان پر حکومت کرنے والے جعلی حکمران عوامی نمائندے نہیں، مولانا حافظ حمد اللہ
کوئٹہ : جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سینیٹر مولاناحافظ حمداللہ نے کہاہے کہ ملک پر حکومت کرنے والے جعلی حکمران عوامی نمائندے نہیں بلکہ بعض قوتوں کے تنخواہ خور کارندے ہیں عوامی مفاد کی بجائے انہیں اپنے آقاؤں کی خوشنودی عزیز ہیں اپوزیشن اتحاد میں کسی کو زور زبردستی شامل نہیں کیاگیا پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں نہیں تو بعض لوگوں کے الزامات اور اختلاف کا جواب دینا مشکل نہیں ملک میں مثبت طرز سیاست کی بجائے منفی طرز سیاست کا فروغ پانالمحہ فکریہ ہے جھوٹ بہتان اور الزام تراشی کے روایت ترک کرنی چاہیے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ میں اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی کونسل کے رکن حاجی عبدالصمد حقیار مولانا محب اللہ مظہری قاری محمد ادریس شاکر مولوی عبدالبصیر، قاری عارف شاہ ہرنائی والا اور دیگر پر مشتمل مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ شائستگی اور دلیل سے مخالف کو قائل کرنا جمعیت علمااسلام کی سیاست کا محور ہے گالی کا جواب گالی نہیں دلیل ہونی چاہیے بازاری زبان استعمال کرنے والوں نے سیاست سے دلیل اور شائستگی کو ختم کردیا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ اپنے مقاصد حاصل کرکے رہے گی۔ مولانا حافظ حمداللہ کا کہنا تھا کہ ملک پر حکومت کرنے والے جعلی حکمران عوامی نمائندے نہیں بلکہ بعض قوتوں کے تنخواہ خور کارندے ہیں عوامی مفاد کی بجائے انہیں اپنے آقاؤں کی خوشنودی عزیز ہیں اپوزیشن اتحاد میں کسی کو زور زبردستی شامل نہیں کیاگیا پی ڈی ایم اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے صبر کا مظاہرہ کر رہے ہیں نہیں تو بعض لوگوں کے الزامات اور اختلاف کا جواب دینا مشکل نہیں ملک میں مثبت طرز سیاست کی بجائے منفی طرز سیاست کا فروغ پانالمحہ فکریہ ہے۔


