حکومت کا ڈاکٹر وطبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کافیصلہ

لاہور، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دے گی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کے خلاف ڈاکٹرز ہمارے سپاہی ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ڈاکٹر اورپولیس صف اول میں کھڑے ہیں، ہم وبا کے خلاف برسر پیکار تمام اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے خلاف جنگ توپوں سے نہیں جذبے سے لڑی جانی ہے، ہم جلد کورونا وائرس کو شکست دیدیں گے، کورونا کے خلاف جنگ اجتماعی کوششوں اور جذبے سے جیتیں گے، عوام سے اپیل ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں