جام کمال خان کا اتحادی جماعتوں کے ساتھ بیٹھک

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کااتحادی جماعتوں کے ساتھ بیٹھک،مردم شماری کے ایجنڈے پر مشاورتی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) شریک نہیں تھی۔گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہاکہ سی سی آئی میں آنے والے مردم شماری کے ایجنڈے پر تمام مخلوط حکومت کے ساتھ مشاورتی اجلاس منعقد ہوا تاہم مردم شماری کے ایجنڈے سے متعلق مشاورتی اجلاس میں عوامی نیشنل پارٹی اور بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کی نمائندگی نہیں تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں