فرانس،میت لانے میں مدد کی جائے،شہری کی عمران سے اپیل

پیرس:کرونا وائرس نے حکومت پاکستان کو بھی مشکلات سے دو چار کردیا ہے جہاں پاکستانی ہر مشکل وقت میں پاکستان سرمایہ بھیجتے ہیں وہیں اب اپنے پیاروں کو وطن میں سپرد خاک کر نا ایک مسلہ بن گیا ہے۔فرانس میں کرونا وائرس سے وفات پانے والی ایک خاتون کے پوتے ملک اشفاق ابراہیم نے پاکستانی میڈیا سے وڈیو گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خاں سے اپیل کی ہے کہ فرانس حکومت نے ہمیں میت پاکستان ے جانے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے لیکن ہمیں حکومت پاکستان کی طرف سے اجازت حاصل نہیں ہو رہی۔اشفاق ابراہیم نے کہا کہ ہم چالیس سے فرانس میں مقیم ہیں اور ہماری جتنی بھی اموات ہوئی ہیں ہم نے انہیں پاکستان اپنی مٹی میں سپرد خاک کیا ہے،لیکن اس مشکل وقت میں ہمارے لئے کوئی راستہ نہیں ہے کہ میری دادی جو پانچ روز قبل وفات گئیں تھیں ان کی میت کو پاکستان لے جا یا جا ئے۔ہم نے فرانس کے قانون کو فالو کرتے ہوئے تما م کاغزات مکمل کر لئے ہیں حکومت پاکستان ہمیں اپنی دادی کی تدفین کے میت پاکستان لے جا کر سپرد خاک کرنے کے لئے اجازت نامہ جا ری کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں