ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان نہ صرف اپنی عزت کھو رہے ہیں‘شہبازشریف
لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہائی شرم کا مقام ہے کہ پوری قوم مہلک وائرس کورونا سے لڑ رہی ہے اور عمران خان اپنے منظور نظر قریبی افراد کو موجودہ انسانی المیے کو اپنے حلقوں میں سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی اجازت دے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ریاستی مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ اپنے ایک ٹویٹر بیان میں شہبازشریف نے کہاکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ عمران خان نہ صرف اپنی عزت کھو رہے ہیں بلکہ اپنی نااہلی، گھٹیا سوچ اور کمتر سیاسی مفادات کے لئے اس عظیم ملک کے طاقتور ترین عہدے کی بھی بے توقیری کی جا رہی ہے۔
Load/Hide Comments