رمضان کا چاند نظر آگیا کل پہلا روزہ ہوگا
لاہور +پشاور، لاہور ، حیدر آباد ، کراچی اور اسلام آباد میں چاند نظر آگیا ،ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کر رہے ہیں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس عید گاہ چارسدہ روڈ پر ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر میں جاری ہے،جبکہ صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے صوبائی دفتر کے زونز میں جاری ہیں، محکمہ موسمیات کے مطابق آج پاکستان میں چاند دکھائی دینے کے امکانات ہیں، اور یکم رمضان المبارک 14اپریل بروز بدھ کو متوقع ہے،تاہم ہتمی اعلان روہت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے سمیت شرعی شہادتوں کا جائزہ لیکر کریگی،کچھ دیر بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے کا اعلان کریگی
Load/Hide Comments


