سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی وڈیولنگ سے پیش ہونے کی استدعا منظور کر لی
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے نایاب عمرانی ازخود نوٹس کیس میں ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کی وڈیو لنک سے پیش ہونے کی استدعا منظور کر لی۔ منگل کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے نایاب عمرانی کا جمع کرایا گیا جواب پڑھنے کیلئے وقت مانگ لیا۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان نے کہاکہ ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان خود اس کیس میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔ جسٹس عمر عطاء بندیا ل نے کہاکہ نایاب عمرانی کیس ازخود نوٹس میں سنا گیا تھا، کسی کے ذاتی مسائل کو ازخود نوٹس میں نہیں سن سکتے، اس کیس کو جلد ختم کرنا چاہتے ہیں،شہریوں کے حقوق کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے عدالت کی نہیں۔عدالت نے ایڈوکیٹ جنرل بلوچستان کی وڈیو لنک سے پیش ہونے کی استدعا منظور کر لی۔ بعد ازاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی
Load/Hide Comments


