دکی، کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے 10 سالہ بچے کے لواحقین نے ڈرائیور کو معاف کر دیا

دکی: کچلاک کے علاقے میں چند دن قبل ٹوڈی کار کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے دس سالہ بچے کے لواحقین نے کار ڈرائیور کو معاف کردیا۔ اس سلسلے میں ایک قبائلی جرگہ سلام گل نعمت خیل ناصر کی جانب سابق تحصیل ناظم دکی سردار محمد انور خان ناصر کے سربراہی میں کلی ملا عبداللہ خروٹی گیا قبائلی جرگہ میں حاجی جعفر شاہ میرا عبدالکریم ناصر حاجی پایند خان ناصر حاجی شریف جان ناصر حاجی دلبر ناصر حاجی تیمور ناصر حاجی گلستان ناصر حاجی فتح محمد ناصر ملا فضل الرحمن ناصر حاجی شیر جان ناصر حاجی یار محمد حریفال عبدالحنان ناصر عبدالرحیم ناصر اور دیگر نے شرکت کی۔جرگے کے شرکا نے اپنا عزر پیش کیا جس پر بچے کے والد نے فی سبیل اللہ جرگے کو بخش دیا بعد میں سردار محمد انور خان ناصر نے ایک لاکھ روپے بطور خیرات بچے کے والد کودیدیااور اسکے بعد دعاے خیر کرائی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں