حفاظتی سامان کے بغیرڈیوٹی ڈاکٹروں کو موت کے منہ میں بھیجنے کے مترادف ہے، ڈاکٹر حئی بلوچ
کوئٹہ: نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے غیر ذمہ دارانہ رویہ ترک نہ کیا تو بلوچستان بھیانک صورتحال سے دو چار ہوجائے گا ہم اپنے ڈاکٹروں کو حفاظتی سامان کے بغیر متاثرہ مریضوں کاعلاج کروارہے ہیں میری نظر میں ڈاکٹروں کو موت کے منہ میں بھیجنے کے مترادف ہے ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حکمرانوں نے کورونا وائرس کیخلاف جو اعلان جنگ کررکھا ہے اس کیلئے صحیح معنوں میں حفاظتی سامان حقیقت میں میسر نہیں ہیں ہمارے بارڈرز سے غیر روایتی انداز میں ہزاروں افراد آرہے ہیں حکمران غیر سنجیدی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اپوزیشن کے ساتھ حکمران چلنے کیلئے تیار نہیں ہیں اور غیر ذمہ دارانہ رویہ کر رکھا ہے کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے ترقیاتی ممالک مقابلہ نہیں کرسکتے ہیں ہماری لنگڑی لولی حکمران کیا مقابلہ کرینگے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی جارہی ہے حکمت عملی ہونی چاہیے اس کی وجہ سے حکمرانوں کی غیر ذمہ دارانہ رویہ اگرتک نہ کیا گیا تو بلوچستان سمیت ملک بھر بھیانک صورتحال سے دو چار ہوجائے گی حکمرانوں کو جنگی بنیادوں پر حکمت عملی کرنی پڑے گی بلوچستان کے غریب مزدور اور دیگر مستحقین کو راشن نہیں مل رہا ہے بلوچستان کے 33اضلاع اور خانہ بدوشوں کو ایک وقت کی روٹی کیلئے محتاج کر دیا ہے ہم اپنے ڈاکٹرز کو حفاظتی کٹس نہیں دے سکتے ہیں پھر ہم کہتے ہیں کہ ڈاکٹر میڈیکل اسٹاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کررہے ہیں میں یہ سمجھتاہوں کہ ڈاکٹرز موت کے منہ میں جارہے ہیں حکومت عوام کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہوگئی ہے اور آخر میں کوئٹہ کے متاثرہ ڈاکٹروں اور دیگر مریضوں کیلئے دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ان کو جلد از جلد صحتیاب فرمائیں۔