حکومت مسائل حل کرے، مزید ڈاکٹروں کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے، پی ایم اے
کوئٹہ،پی ایم اے کوئٹہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ موجودہ سنگین حالات میں ڈاکٹر کمیونٹی کو درپیش خطرات، ڈاکٹرز کی جان کو درپیش خطرات اور اس کے ساتھ ساتھ آئے روز ڈاکٹرز کے شوکاز نوٹسز کی آڑ میں بلیک میلنگ، جو کے دونوں جسمانی اور ذہنی کوفت کی وجہ بن رے ہیں ڈاکٹرز کی تشویش کی حوالے سے بارہا متعلقہ مجاز اتھارٹیز کو آگاہ کیا گیا ہے مگر لگتا ہے وہ ڈاکٹرز کو درپیش مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہے۔یہاں جاری ہونے والے بیان میں ترجمان نے کہا کہ اب جب کہ ہمارے کئی ڈاکٹرز کورونا کی مرض میں مبتلا ہو چکے ہے جسکی وجہ سے ڈاکٹرز اور ان کی فیملیز میں خوف وہراس بڑھ گیا ہے ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ فوری طور مسائل کو حل کیا جا ئے بصورت دیگر ہم مزید ان کی جان کو خطر ے میں نہیں ڈال سکتے.پی ایم اے اس مشکل وقت میں اپنے ڈاکٹرز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
Load/Hide Comments