جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغانوں کو جرمنی پناہ دے گا

برلن :جرمن وزیردفاع آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جرمن فوج کے انخلا کے تناظر میں افغانستان میں جرمن فوج کی مدد کرنے والے افغان باشندوں کو جرمنی میں پناہ دی جانا چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق آنے گریٹ کرامپ کیرنبار نے بتایا کہ جرمن حکومت پرگہری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ایسے افراد کا تحفظ یقینی بنائے، ن کی زندگیاں افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد خطرے میں ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں