چینی بحران پیدا کردہ عمران خان کے ’فنانشل سہولت کار‘ کے طور پر سامنے آئے ہیں، نفیسہ شاہ
اسلام آباد،پی پی پی کے سیکریٹری انفارمیشن ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے ملک میں چینی کا بحران پیدا کیا وہ وزیراعظم عمران خان کے ’فنانشل سہولت کار‘ کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کیا عمران خان تحریک انصاف کے ڈپٹی کے خلاف کارروائی کریں گے؟۔نفیسہ شاہ نے الزام لگایا کہ عمران خان کے دوست چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدینہ ریاست کے قوانین کے تحت وہ ان کے ہاتھ کاٹیں گے؟۔
Load/Hide Comments