شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ نہیں اٹھایا، چودھری مونس الٰہی
لاہور، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ شوگر سکینڈل میں براہ راست کوئی فائدہ نہیں اٹھایا۔چودھری مونس الہٰی نے ایف آئی اے ابتدائی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ کی سفارشات کی روشنی میں سٹے بازوں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ جن ملوں میں چینی بک چکی ہے، اس کو جلد از جلد اٹھوایا جائے،اگرایسا نہ ہوا تو چینی کا مزید بحران آئیگا۔ انہوں نے تردید کی کہ رحیم یار خان شوگر مل کی انتظامیہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، صرف بالواسطہ شیئر ہے۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں رحیم یار خان شوگر مل کا حصہ صرف 3.14 فیصد ہے،رپورٹ کا خیر مقدم کرتا ہوں، امید ہے لوگ حقائق کو ذمہ داری سے پیش کریں گے۔
Load/Hide Comments