آٹا،چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ عجلت میں شائع کرنے کا انکشاف

لاہور، آٹا،چینی بحران پر تحقیقاتی رپورٹ عجلت میں شائع کرنے کا انکشاف‘ رپورٹ پبلک کرنے میں وزیر اعظم ہاؤس کے کچھ افسروں اور ایک وفاقی وزیر کا اہم کردار ہے۔اتوار کو میڈیا رپورٹس کے مطابق آٹا،چینی بحران پر نامکمل تحقیقاتی رپورٹس کو پبلک کرنے کا سیاسی فائدہ لیا گیا،چینی رپورٹ پر فرانزک آڈٹ کروانے کی سفارش کی گی تھی فرانزک آڈٹ کیلئے 6 رکنی بورڈ تشکیل دے دیا ہائی پاور بورڈ کی تحقیقات جاری تھیں کہ چینی رپورٹ کو پبلک کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ای سی سی کی طرف سے ایکسپورٹ کی منظوری کیسے دی گی اور پھر وفاقی کابینہ سے منظوری کیسے لی گی، رپورٹ میں ذمہ داروں کا تعین نہیں کیا شوگر انڈسڑی ایسوسی ایشن اور دیگر اداروں کا موقف بھی رپوٹ میں شامل نہیں، نامکمل رپوٹ 9 مارچ کو جمع کروا دی گئی جس کی روشنی میں 16 مارچ کو انکوائری کمیشن تشکیل پایا تھارپوٹ پبلک کرنے میں پی ایم آفس کے کچھ افسران اور دو سینئر وفاقی وزیر وں کا اہم کردار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں