کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں،عمران خان

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ حملے میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر بہت غمزدہ ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ہم تمام داخلی اور بیرونی خطرات سے آگاہ ہیں، قوم نے دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے بڑی قربانیاں دیں۔وزیر اعظم عمران خان نے تحریر کیا کہ دہشت گردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں