ترکی میں چار روزہ کرفیو کا آغاز

کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے اقدام کے طور پر، ترکی نے جمعرات کی شام سے پیر کی صبح تک ملک گیر کرفیو کا اعلان کیا ہے۔البتہ احتیاطی تدابیر کے ساتھ کچھ آن لائن پروگرام ضرور منعقد کیے جائیں گے۔یاد رہے کہ سن 1920 سے ترکی ہر سال 23 اپریل کو ترک گرانڈ نیشنل اسمبلی کے پہلے اجتماع کو بطور یادگار مناتا ہے۔عالمی وبا کے پیش نظر بچوں کی تمام تقریبات کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ گذشتہ ہفتے سے کوورڈ کے بڑھتے ہوئے واقعات اور اموات کی تعدادِ میں مسلسل اضافے کے باعث ملک میں مسلم مقدس ماہ رمضان کے پہلے دو ہفتوں تک خصوصی اقدامات نافذ العمل ہیں۔ کیفے اور ریسٹورنٹس صرف ڈیلیوری اور ٹیک اوے تک محدود ہیں جبکہ شادی ہال ، اسپورٹس سینٹرز اور گیم ہال عید تک بند رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں