حکومت بلوچستان کی موم سے بنی ناک بھی کٹ گئی،حافظ حسین احمد
کوئٹہ :جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سنیٹر حافظ حسین احمد،سابق صوبائی وزیر بلدیات بلوچستان مولانا حافظ حسین احمد شرودی، جمعیت کے مرکزی شوریٰ کے رکن مولانا حافظ محمد یوسف، مولانا محمد جمیل دوتانی اور مولانا مفتی روزی خان اور سید آغا محمد ایوب شاہ نے کہا کہ ڈاکٹروں پر پولیس کے جانب سے پرتشد دلاٹھی چارج کھلی دہشت گردی ہے جام حکومت کے اس عمل سے حکومت بلوچستان کی موم سے بنی ناک بھی کٹ گئی حکومت کورنا وائرس سے لڑنے والے ڈاکٹرز پیرامیڈیکل اسٹاف کو سہولیات فراہم کرنے کی بجائے ان پر تشدد اور لاٹھی چارج گرفتاریاں ناقابل برداشت عمل ہیں جمعیت علمائے اسلام نے ڈاکٹر پیر ا میڈیکل اسٹاف کے کردار کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ روز اول سے ڈاکٹر پیر ا میڈیکل اسٹاف کو خراج تحسین بھی پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے ہمیشہ ہر فورم پر وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹرز پیر ا میڈیکل اسٹاف کو ہر قسم بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں جائیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی کی دعوے دار حکمرانوں نے منفی اور مذموم تبدیلی تولائی ہے مگر اچھی تبدیلی لانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے لاٹھی چارج کے صورت میں تبدیلی قابل مذمت ہے سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے کہا کہ اگر ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری رہے گی تو کیا کورنا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج پولیس کریگی انہوں نے کہا کہ جب تک معاشرے سے بے انصافی ختم نہیں ہو گی تو ملک کا کوئی ادارہ ترقی وخوشحالی کے راہ پر گامزن نہیں ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈاکٹروں کو فی الفور رہا کیا جائے اور ڈاکٹر پیر ا میڈیکل اسٹاف کو ہنگامی بنیادوں پر تمام سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے یہ وقت زیادتیوں کا نہیں ہے بلکہ خیرخواہی اور ہمدردی کا ہے انہوں کہا کہ معاشرے کے ہر فرد نے خواہ جس شعبہ سے ہو ہر قسم کی آنا پرستی سے نکلنا ہو گا۔ سابق سنیٹر حافظ حسین احمد نے مزید کہا کہ جام کمال کی حکومت نے صوبے کے تمام شعبوں کو مفلوج کر دیا ہے اور صحت کے شعبے کو بھی نہیں بخشا جمعیت علمائے اسلام پولیس انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹروں پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان ایسے ناروا عمل پر خاموشی نہیں رہ سکتی ہے جمعیت علمائے اسلام ڈاکٹروں کے تمام مطالبات کے حق میں ہے اور بھر پور حمایت کا اعلان کرتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران اور عوام کے لئے سب سے بڑا مسئلہ کرونا وائرس ہیں اس سے جتنی جلدی ہو سکے جان چھڑانا ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کی عوام نے بلوچستان کی حکومت کو مسترد کر دیا ہے ان کی سیاسی ادارکاری سے لوگ تنگ آچکے ہیں۔