کورونا وائرس، تربت یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل
تربت:رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق تربت یونیورسٹی اور اس کے سب کیمپسز گوادر اور پنجگور میں 3 مئی سے لیکر 16 مئی 2021 تک کوویڈ 19کی تیسری لہر کے پیش نظر احتیاطی اقدامات کے طورپر تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ جمعہ کے دن رجسٹرار آفس یونیورسٹی آف تربت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے کلاسس کے ساتھ ساتھ طلباء وطالبات کے تمام ہاسٹلز بھی بند رہیں گے اور طلباء و طالبات کوبروز ہفتہ یکم مئی 2021 دوپہر 2 بجے تک ہاسٹلز خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


