کورونا وائرس، امریکا کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچ گئی
واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی کورونا وائرس کی پہلی ہنگامی امداد بھارت پہنچا دی گئی۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی حکام نے بتایاکہ امداد میں 400 سے زائد آکسیجن سلینڈرز اور دیگر طبی سامان شامل ہیں۔اس کے علاوہ امریکا کی جانب سے امداد میں کورونا وائرس میں فوری نتائج دینے والی تقریبا دس لاکھ ٹیسٹ کٹس بھی دی گئی ہیں۔دوسری جانب برطانیہ نے بھارت کو تین موبائل آکسیجن فیکٹریاں دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ روس کی بھیجی گئی طبی امداد بھی نئی دلی پہنچ گئی۔واضح رہے کہ بھارت میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کی ہلاکت خیزی بڑھنے لگی، ایک روز میں تین لاکھ 80 ہزار مریض سامنے آئے، تین ہزار چھ سو جان سے گئے۔مختلف ریاستوں میں ایمبولینسوں کی کمی نے لوگوں کو لاشیں کندھوں پر اٹھا کر شمشان گھاٹ تک لانے پر مجبور کردیا۔
Load/Hide Comments


