احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کاعمل کل سے شروع ہوگا
لاہور،احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ادائیگی کاعمل کل (بدھ)سے شروع کیاجائے گا۔وفاق کی جانب سے کوروناوائرس کے تناظرمیں احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت ایک کروڑ20 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں کے لئے 12ہزارروپے فی خاندان کی نقدامدادی رقم فراہم کی جائے گی۔کفالت سے مستفید ہونے والے خاندان جو2 ہزار روپے ماہانہ کی نقد رقم لے رہے ہیں انہیں اضافی ایک ہزار روپے دیئے جائیں گے اس طرح انہیں بھی چارماہ کیلئے 12ہزار روپے کی قسط ملے گی۔مستحق خاندان بائیو میٹرک تصدیق کے بعد12ہزار روپے کی نقد امداد حاصل کر سکیں گے یہ امداد ملک بھر میں حبیب بینک لمیٹڈ اور بینک الفلاح کے18ہزار65 سیل پوائنٹس یا دکانوں کے ذریعے دی جائے گی۔
Load/Hide Comments