نیب نے گیس قیمت،رعاتیں،مراعات،طلب رسد،تمام تفصیلات طلب کر لیں

اسلام آباد،گیس کا شعبہ نیب کے ریڈار میں آگیا، گیس قیمت،رعاتیں،مراعات،طلب رسد،تمام تفصیلات طلب کرلی گئیں۔ پیر کو پٹرولیم ڈویژن،او جی ڈی سی ایل اور ڈی جی پٹرولیم کنسیشن حکام سے جواب طلب کرلی گئیں۔ دستاویز کے مطابق بتایا جائے کہ گیس قیمت کے تعین کا طریقہ کارکیا ہے،آئل فیلڈز کو مارجنل کنسیشنز دینے کا طریقہ کار کیاہے۔دستاویز کے مطابق ملک میں تیل وگیس کی پیداوار میں کمی روکنے کے لیے کیااقدامات ہوئے؟ایل این جی اور مقامی کمپنیوں کی گیس قیمت کا موازنہ بھی طلب کرلیا گیا، آٹھ سال میں تیل و گیس کے شعبے کی کمپنیوں کوملی مراعات کی تصیلات بھی پیش کرنے کا حکم دیا۔ دستاویز کے مطابق بتایا جائے کہ 2013 سے اب تک کس کمپنی نے کتنی گیس دریافت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں