نیب نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں نواز شریف کو سوالنامہ بھجوادیا
لاہور،قومی احتساب بیورو (نیب)نے غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سوالنامہ بھجوادیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کو سوالنامہ لندن میں ایون فیلڈ اور 180ایچ ماڈل ٹاؤن کے پتے پر بھجوایاگیا ہے۔نواز شریف کو سوالنامہ دوسرے طلبی کے نوٹس کے ساتھ ہی بھجوایا گیاتھا۔نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1986میں بطور وزیر اعلی میر شکیل الرحمن کو پلاٹس الاٹ کیے۔نیب نے نوازشریف کو 20 مارچ اور 31 مارچ کو طلب کیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے۔
Final-
Load/Hide Comments