سانحہ دازن، متاثرہ خاندان کی مالی مددکی گئی
تمپ(نامہ نگار) غریب فیملی کو ایف سی کی مدد،ایف سی ذرائع کے مطابق دازن تمپ کی رہائشی کلثوم بی بی (مرحوم) کے بچوں کی رہائش کی ناقص حالت، سوشل میڈیا کے ذریعہ مدد کی درخواست کرنے کے ذریعہ نوٹس میں آگئی،مندرجہ ذیل تفصیلات جمع کی گئی،کلثوم بی بی کو 20 جون 2020ء میں نامعلوم افراد نے قتل کیا تھا جنہوں نے اس کے زیورات لوٹ کر گلہ بھی کاٹ دی تھی،اس کی 3 بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے جو ان کی دادی کے ساتھ رہ رہی ہیں،بچوں کے والد دبئی میں ایک باغ میں مزدوری کرتے ہیں اور ہر 3 ماہ میں کچھ رقم بھیجتے ہیں،لہٰذا کلثوم بی بی کے گھر کا ونگ کمانڈر 83 ونگ نے دورہ کیا اہل خانہ سے ملاقات کی اورراشن پیکیج اور 10ہزار روپے کی مالی امداد خاندان کو فراہم کی گئی، کنبے کے پاس کمائی کے کم وسائل ہیں،راشن پیکج، مالی معاونت کیلئے ماہانہ بنیاد پر کنبہ سے رجوع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔


