نوشین جاوید چیئرپرسن ایف بی آر تعینات، شبر زیدی کی اعزازی تقرری ختم
اسلام آباد،نوشین جاوید امجد کو چیئرپرسن ایف بی آر تعینات کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیٹ کرکے نوشین جاوید امجد کی تعیناتی کی منظوری دی جس کے بعد شبر زیدی کی اعزازی طور پر چیئرمین کی تقرری فوری ختم کردی گئی ہے، نوشین جاوید امجد ان لینڈ سروس کی گریڈ 22 کی افسر ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر کی شبر زیدی کی رخصت کے باعث نوشین جاوید امجد قائم مقام چیئر پرسن کے طور پر کام کررہی تھیں۔واضح رہے کہ سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی خراب صحت کی وجہ سے پہلے سے ہی غیر معینہ مدت کے لیے رخصت پر تھے اور اس دوران ان کے استعفے کی خبریں بھی سامنے آئیں تاہم انہوں نے استعفے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اپنی خراب صحت سے وزیراعظم کو آگاہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments