ملک میں 3 ہزار 844 اوربلوچستان میں 74 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں

اسلام آباد,نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی)میں بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 3 ہزار 844 وینٹی لیٹرز موجود ہیں۔این سی او سی میں وفاقی وزیراسد عمر کو کورونا وائرس سے متعلق کیسز اور ملک کی طبی ضروریات کے لیے دستیاب ضروری سامان پر بریفنگ دی گئی جس میں انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے اس بابت تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد میں 47، بلوچستان میں 74 اور کے پی میں 400 وینٹی لیٹرز دستیاب ہیں۔اسد عمر کو ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹور نے رمضان شریف میں اشیا کی بلا تعطل فراہمی پر بھی بریفنگ دی گئی۔انہیں بتایا گیا کہ 50 ارب روپے کا خصوصی رمضان پیکج بھی عوام کے لیے مختص کر دیا گیا ہے۔وفاقی وزیر کو دی جانے والی بریفنگ میں این سی او سی کا کہنا تھا کہ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کو بڑی مقدار میں خریداری کو روکنے کے اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں