شہبازشریف نے کوئٹہ میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کیلئے حفاظتی سامان پہنچانے کی ہدایت کر دی

لاہورِپاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کوئٹہ میں میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے لئے حفاظتی سامان پہنچانے کی ہدایت کر دی۔ شہبازشریف کی ہدایت پر پارٹی ترجمان مریم اورنگزیب نے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی کو ٹیلی فون کر کے پارٹی صدر محمد شہباز شریف کی جانب سے ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے سے یکجہتی کا پیغام پہنچایا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہبازشریف نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا ہے۔شہبازشریف کی ہدایت پر جلد حفاظتی لباس، ماسک اور دیگر ضروری سامان کوئٹہ پہنچا رہے ہیں۔ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں، کورونا کے خلاف جنگ میں ان کے شانہ بشانہ ہیں،ڈاکٹرز اور طبی عملے کے جائز مطالبات کی تکمیل کے لئے بھرپور آواز بلند کرتے رہیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی کے بلوچستان کے صدر جنرل (ر)عبدالقادر بلوچ سے رابطہ کر کے کوئٹہ میں صورتحال سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ جنرل (ر) عبد القادر بلوچ نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لئے بلوچستان میں صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے عوام کو اللہ کے آسرے پر چھوڑ دیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں