کورونا سے بچاؤ صرف احتیاط سے ہی ممکن ہے، ڈی سی آواران
آواران:ڈپٹی کمشنر آواران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے کے عوام سے اپیل کی ہے کہ کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنا اور دوسروں کا تحفظ یقینی بنائیں کورونا وائرس کی تیسری لہر انتہائی خطر ناک ہے صوبائی حکومت اس کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہی ہے یہ بات انہوں نے ڈی سی آفس میں آفسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی کمشنر آوران میر سیف اللہ کھتیران نے کہا کہ کورونا ایک مہلک وبا ء کی صورت اختیارکرچکا ہے اس لیے ا حتیاطی تدابیراختیار کرنا وقت کی ضرورت بن چکا ہے عوام سوشل ڈسٹینس اور ماسک کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں کیونکہ اس وباء کا واحد حل صرف احتیاطی تدابیر اپنانے سے ہی ممکن ہوگا عوام کو چاہیے کہ وہ کورونا کی ایس اوپیز پر حکومتی اقدمات پر عملدرآمدکو یقینی بنا ئیں تاکہ ہم اپنی اور اپنے دیگر پیاروں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بناسکیں ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں جس کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی ڈپٹی کمشنر آواران میر سیف اللہ کھتیران نے مزید کہا کہ حکومت کی اولین کوشش ہے کہ ایسے اقدامات کیے جائیں جن کی بدولت یہ خطرناک وائرس صوبے میں وبائی شکل اختیار نہ کرے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اور تمام طبقات اور مکاتب فکر ملکر درپیش صورتحال سے احسن طریقے سے نمٹنے میں اپنا فعال اور متحرک کردار ادا کریں کیونکہ یہ صرف ایک صوبے کا نہیں بلکہ پورے ملک کا مسئلہ ہے ڈپٹی کمشنر آواران میر سیف اللہ کھتیران نے آفسران کو اہدایت دی کہ ہسپتال میں آکسیجن کی فراہمی، مریضوں کیلیے بیڈز کی دستیابی سمیت علاج ومعالجہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لیویز اور پولیس ملکر داخلی اور خارجی راستوں پر عوام کو ماسک پہننے کی بھی ترغیب دیں۔ دکانوں میں عوام کو ماسک پہننے کو یقینی بنانے اور مرض سے بچنے کے احتیاطی تدابیر اور وائرس کا پھیلاو روکنے کے عملی طریقوں کے بارے میں آگاہی دی جائے۔انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہی اس وائرس سے اپنے آپ کو بچایا جا سکتا ہے کیونکہ ترقی یافتہ ملکوں کی صحت کے اچھے سسٹم فیل ہوگئے اس کا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہے اور اس میں لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔


