ڈاکٹرز کے لیے طبی سامان کوئٹہ روانہ کردیا گیاہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر طبی سہولیات جس میں کٹس بھی شامل ہیں کوئٹہ روانہکردیا گیا ہے تاکہ کوئٹہ کے طبی اسٹاف کرونا سے بہتر انداز میں مقابلہ کر سکیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہنا تھا کہ جنگ میں ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس صف اول کے سپاہی ہوتے ہیں قوم اور حکومت کرونا کا مقابلہ کرنے میں انتہائی سخت حالات کا مقابلہ کر رہے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی حکومت سخت کوشش کر رہی ہے کہ ضروری سامان پہنچائیں اس ناموافق حالات میں ہمیں ثابت قدم رہنا چاہیے
Load/Hide Comments