دنیا بھر میں کورونا 73 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا،امریکا میں دس ہزارہلاکتیں
نیویارک،کورونا وائرس دنیا بھر میں 73 ہزار سے زائد زندگیاں لے گیا، کل مریضوں کی تعداد 13 لاکھ 30 ہزار سے اوپر چلی گئی۔غیرملکی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق امریکا میں 900 سے زائد اموات ہونے کے بعد کل اموات 10 ہزار سے بڑھ گئیں، صرف نیویارک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 30 ہزار سے اوپر ہوگئی۔فرانس میں مزید 833، اٹلی میں 636، اسپین میں 528 اور برطانیہ میں 439 مزید اموات ہو چکی ہیں جبکہ ترکی میں 24 گھنٹوں میں مزید 75 افراد کا انتقال ہو گیا جس کے بعد تعداد 649 ہوگئی۔دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ گئی۔
Load/Hide Comments