یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کیلیے 10 ارب روپے جاری
اسلام آبادِوفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے لیے 10 ارب روپے جاری کردیے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز عمر لودھی کے مطابق حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے لیے 50 ارب مختص کیے ہیں اور ان 50 ارب روپے میں سے 10 ارب روپے وزارت خزانہ نے جاری کر دیے ہیں۔عمر لودھی نے بتایا کہ رواں ماہ کے پہلے 4 روز یوٹیلیٹی اسٹورز پر 2 ارب 30 کروڑ کی ریکارڈ سیل ہوئی جب کہا کہ سٹورز پر صارفین کی تعداد میں کئی سو گنا اضافہ ہوا ہے۔ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہے اسٹورز پر اشیا خوردونوش کی فراہمی مسلسل رہے۔انہوں نے بتایا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی 67 روپے فی کلو فروحت کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments