پریانکا کے شوہر نک جونس شوٹنگ کے دوران زخمی، اسپتال منتقل

بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور امریکی گلوکار نک جونس شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
نک جونس کے ساتھ یہ حادثہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب وہ ایک پروگرام کی عکس بندی میں مصروف تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر ایمبولینس طلب کی گئی اور نک جونس کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تسلی بخش بتائی جاتی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ نک جونس اپنے پروگرام دی وائس کی شوٹنگ میں مصروف تھے، وہ اس پروگرام میں بطور کوچ اور جج شرکت کریں گے۔
خیال رہے پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے تاحال اس حادثے کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں