رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا،،شیخ رشید احمد
راولپنڈی،وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چینی کے بحران کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ رپورٹ لیک ہوئی تو اچھا ہوا،جو فیصلے وزیرِ اعظم عمران خان نے کیے ان کے بارے میں مجھے بھی معلوم نہیں تھا،کورونا وائرس دنیا کی سیاست بدل سکتا ہے، کورونا نے جتنی سیاسی ہلچل پیدا کی نائن الیون نے بھی پیدا نہیں کی تھی،رمضان کے بعد چینی چوروں کا حساب ہو گا، ہماری لیڈر شپ پر کوئی کرپشن کی بات نہیں کر سکتا،آنے والے چند دنوں میں ملکی سیاست میں ہلکی پھلکی ہلچل دیکھ رہا ہوں۔وہ منگل کو راولپنڈی ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں میں قائم کیے گئے قرنطینہ مرکز کے دورہ اور چین ریلوے کمپنی پاکستان کی جانب سے ریلوے کو عطیہ کیے گئے ماسک اور سینیٹائزر حوالگی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ ڈویژنل سپریٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ، ایم ڈی کیرج فیکٹری راحت مرزا، ڈپٹی ڈی ایس انعام اللہ محسود، ڈویژنل افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد پاکستان ریلوے کی جانب سے تیار کیے گئے سینائزر واک تھرو گیٹ سے گذر کے ریلوے سٹیشن کے اندر داخل ہوئے۔ ڈی ایس ریلوے سید منور شاہ نے وفاقی وزیر ریلوے اور چیین کی ریلوے کمپنی کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ریلوے کی کوچز میں تیار کیے گئے قرنطینہ مرکزمیں میڈیکل آلات،وینٹیلیٹرز کے ساتھ ساتھ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف 24گھنٹے موجود ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل چوکس ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ٹرین کی کوچز میں قائم قرنطینہ مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور ہدایات دیں کہ کسی بھی وقت اس کے استعمال کے لئے عملہ الرٹ رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ آٹا، چینی بحران پر رپورٹ کے بعد ہماراامتحان شروع ہوگیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے بطور کپتان اپنی فیلڈنگ تبدیل کی ہے،وہ بہتر جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو کہاں پر لگانا ہے اور کس کو کہاں تک لیکر چلنا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ، سبسڈی کے معاملے میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کوئی کردار نہیں ہے، جب بزنس مین سیاست میں آتا ہے تو مافیا مضبوط ہوتا چلا جاتا ہے، وزیراعظم عمران خان کا کوئی کاروبار نہیں ہے وہ دن رات عوام کی خدمت کے لئے کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس عالمی چیلنج ہے جس نے عالمی سیاسی منظر نامے کو تبدیل کردینا ہے، کرونا وائرس کے بعد نیا ورلڈ آڈر دیکھ رہا ہوں، پاکستان ریلوے کی ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاریاں مکمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم جیسے ہی لاک ڈاؤن ختم اور ٹرین آپریشن بحال کرنے کے احکامات جاری کرینگے اس کے 24گھنٹوں میں 142ٹرینیں ٹریک پر لے آئیں گے۔ چائنہ ریلوے گروپ کے مشکور ہیں