یاسر ظفر کے قتل کی شفاف تحقیقات کرینگے،ظہور بلیدی

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے بلیدہ میں طالبعلم یاسر ظفر کے مبینہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبینہ مجرم کو چھپانے کے لئے قوم پرست پارٹی کے طلبہ ونگ کو استعمال کر رہے ہیں ایک مذمتی بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس بہیمانہ قتل کی شفاف تحقیقات کریں گے اور مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لاکر ان کو قرار واقعی سزا دلوائے گے میر ظہور احمد بلیدی نے غمزدہ خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے دعا کی اللہ شہید یاسر ظفر کے درجات کو بلند کرے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں