کراچی، فلسطین یکجہتی ریلی میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی شرکت، مظلوموں سے یکجاہونے کی اپیل
کراچی:بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کی آرگنائزر آمنہ بلوچ، ڈپٹی آرگنائزر وہاب بلوچ سمیت دیگر ممبران کا فلسطین یکجہتی ریلی میں شمولیت کی اور آمنہ بلوچ نے عوام سے خطاب کیا۔ آمنہ بلوچ نے اپنے خطاب میں کہا کہ فلسطین میں ہونے والا جبر مذہبی جنونیت نہیں، بلکہ ظالم اور مظلوم، جابر اور محکوم کے درمیان ہے۔ فلسطینی جس طرح اپنی بقا کے لئے لڑ رہے ہیں ہمیں یقین ہے کہ جیت انہی کی ہوگی کیوںکہ ھتیار سے جنگ جیتی جا سکتی تو امریکہ ویتنام سے شکستہ نہ لوٹتا۔ گر جنگ نظریاتی ہو تو دُنیا کی تمام قوتیں اپنا سر جھکانے پر مجبور ہوجاتی ہیں۔
آمنہ بلوچ نے مزید کہا کہ میں ایک بلوچ ہوں، مجھ سے زیادہ بہتر جبر کو کوئی محسوس نہیں کرسکتا کیوں کہ ہم نے بھی اپنے سرمایوں کی لاشیں اُٹھائی ہیں چاہے وہ شہید صبا کی صورت ہو گا شہید زاہد کی۔ ہم نے حیات کو بھی چھلنی ہوتے دیکھا ہے، اور یاسر ظفر کو بھی۔ ہم ابھی تک ملک ناز اور کلسوم کا ظلم نہیں بھولے!
اختتام میں وہاب بلوچ سمیت تمام ممبران نے فلسطین یکجہتی ریلی کے تمام تر شرکاء سے ملاقات کی اور فلسطین سمیت دُنیا میں تمام مظلوم عوام کے لئے یکجا ہونے کی بھی اپیل کی۔


