عراق میں پھنسے 136پاکستانی گھر آ گئے

سلام آباد:عراق میں پھنسے پاکستانیوں کو لے کر قومی ایئرلائن (پی آئی اے)کی خصوصی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی،تمام مسافروں کی اسکریننگ بھی کی گئی۔عراق میں پھنسے 136پاکستانیوں کو لے کر پی آئی اے کی خصوصی پرواز پی کے 9814 بغداد سے اسلام آباد پہنچی،پاکستانی شہری بین الاقوامی فلائٹس آپریشن معطل ہونے کی وجہ سے عراق میں پھنس گئے تھے۔عراق میں پاکستان کے سفیر ساجد بلال اور ان کیعملے نے پھنسے 136 پاکستانیوں کو بغداد کے ہوائی اڈے سے رخصت کیا،پھنسے مسافروں میں معذور، عورتیں، بوڑھے اور بچے بھی شامل ہیں۔پرواز پی کے 9814 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر ڈاکٹرز کی خصوصی ٹیم نے تمام مسافروں کی مکمل اسریننگ اور طبی معائنہ بھی کیا۔بلال نامی مسافر کو جسم کا درجہ حرارت زیادہ ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 135 مسافروں اور 11 کریو ممبر کو مختص ہوٹلوں کے قرنطینہ منتقل کردیا گیا۔مسافروں اور پی آئی اے کریو ممبر کے خون کے نمونے ہوٹل میں لئے جائیں گے،کورنا وائرس ٹیسٹ نیگیٹو آنے والے مریضوں کو گھر جانے کی اجازت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں