دفاع فلسطین، علامہ اورنگزیب فاروقی کا دس لاکھ کارکنان سمیت جانے کا اعلان
کراچی:حکومت پاکستان اعلان جہاد کرے، دس لاکھ کارکنان سمیت فلسطین کے دفاع کیلئے جانے کو تیار ہوں، اہلسنّت والجماعت پاکستان کے کارکنان قبلہ اول کی حفاظت کیلئے صف اول میں ہوں گے، عالم اسلام فلسطینی مسلمانوں کا قتل عام فوری رکوائے، ایک عرصے سے جاری بدترین اسرائیلی دہشت گردی پر عالم اسلام کی خاموشی افسوسناک ہے،ہزاروں بے گھر فلسطینیوں کی اپنے گھروں میں دوبارہ آباد کاری کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں، ان خیالات کا اظہار مرکزی صدر اہلسنّت والجماعت پاکستان علامہ غازی اورنگزیب فاروقی، صدر کراچی علامہ رب نواز حنفی، سیکریٹری جنرل علامہ تاج محمد حنفی ودیگر نے مرکز اہلسنّت جامع مسجد صدیق اکبر ناگن چورنگی، یوسفی مسجد لیاری، جامع مسجد خدیجۃ الکبریٰ شاہ لطیف ٹاؤن، جامع مسجد ابراہیم خلیل قائد آباد، مسجد فاروق اعظم اسلام چوک اورنگی ودیگر مقامات پر اسرائیلی دہشت گردی کیخلاف اہلسنّت والجماعت پاکستان کے تحت منائے گئے یوم مذمت کے موقع پر احتجاجی مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علامہ اورنگزیب فاروقی ودیگر قائدین اہلسنّت نے کہا کہ پہلے مسجد اقصٰی اور اس کے بعد گزشتہ دو ہفتوں سے فلسطین بھر میں مسلسل اسرائیل کی کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش کیوں ہیں، افسوس ان مسلم حکمرانوں پر ہے جو یہ سب کچھ دیکھ کر بھی چپ ہیں انہیں یاد رکھنا چاہئے کہ وقت ایک سا نہیں رہتا، اللہ تعالیٰ کی لاٹھی بے آواز ہے ،قبلہ اوّل سے بے وفائی کوئی سستا سودا نہیں ہوسکتا،مسجد اقصٰی سمیت فلسطین بھر میں میں غاصب اسرائیلیوں کھلی دہشت گردی اور ریاستی غنڈہ گردی پر انسانی حقوق کے علمبردار خاموش ہیں سوال یہ نہیں کہ اقوامِ متحدہ کہاں ہے، سوال یہ ہے کہ OIC کہاں ہے،41 ممالک کی متحدہ مسلح افواج کہاں ہیں ،سوائے پاکستان اور ترکی کے کسی نے بھی فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کیخلاف آواز نہیں اٹھائی، اللہ تعالیٰ قبلہ اول مسجد الاقصٰی کی حفاظت فرمائے اور غفلت میں سوئے مسلم حکمرانوں کو غیرت عطاء فرمائے، غاصب اسرائیل کے فلسطینیوں پرناقابل برداشت مظالم کاسلسلہ کسی سے مخفی نہیں ہے،نصف صدی سے زائد عرصہ ہوگیاہے کہ اسرائیل عالم کفرکی ایماء پرآئے روز فلسطینیوں کی زمینوں پرمسلسل قبضے کرکرکے دنیاکے نقشے سے ہی فلسطین کوغائب کرنے کے ناپاک منصوبے پرعمل پیراہے،اسرائیل ایک ایساملک ہے جومسلسل مسلمانوں کے قتل کے درپے اوراس کے ہاتھ بچے بوڑھے اورخواتین کے خون ناحق سے تر ہے –


