ٹرینوں پر پتھراؤ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
کوئٹہ:انسپکٹر جنرل پاکستان ریلوے پو لیس عارف نواز خان کی ہد ایت کی روشنی میں ایس پی ریلوے پو لیس کوئٹہ ڈو یژن وزیرعلی نے ٹرینوں پر پتھر اؤ کر نے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا اس حوالے سے ایس پی ریلوے پو لیس کوئٹہ ڈو یژن وزیر علی نے تمام ایس ایچ اوز اور چوکی انچارج صا حبا ن کو سخت ہدایات جا ری کرتے ہوئے کہا کہ چلتی ٹرینوں اور انجنوں پر پتھر اؤ کر نے والوں کے خلاف بھر پور کاروائیاں کی جائیں اور عوام کے شعور میں اضا فہ کیلئے آگاہی مہم چلائی جائے ایس پی ریلوے کوئٹہ ڈویژن وزیر علیٰ کا مز ید کہنا تھا کہ خصوصی طور پر ریلوے لائنوں کے قریب کے رہا ئشی افراد کھیل کود کر نے والے بچوں اور کاروبا رکر نے والے فراد پر بھی کڑی نظر رکھی جا ئے مزید عوام الناس کے شعور میں اضافہ کر نے کیلئے سو شل میڈ یا پر بھر پور آگاہی مہم چلا ئی جائے اور وا لدین سے خصو صی طور پر اپیل کی گئی کہ وہ ریلوے قو انین کا احترام کریں اور اپنے بچوں کو ریلوے یارڈ اور ریلوے لائنوں کے قریب کھیلنے کودنے سے روکیں بصورت دیگر ریلوے قوانین کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قا نو نی کاروائی کی جا ئے گی۔


