جنگ بندی ‘نیتن یاہو کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح کی نمائندگی کرتی ہے، حماس

رملہ :حماس نے کہا ہے کہ اسرائیل کا جنگ بندی کا اعلان‘نیتن یاہو کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح’کی نمائندگی کرتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات بیورو کے ایک رکن، علی برکھے نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوے کہا، "جب تک حماس اور اسرائیل کے مابین دنوں سے کام کرنے والے ثالثوں کی آواز نہیں سنیں گے عسکریت پسند چوکس رہیں گے۔” انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا جنگ بندی کا اعلان‘نیتن یاہو کی شکست اور فلسطینیوں کی فتح’کی نمائندگی کرتا ہے۔ واضع رہے اسرائیل اور فلسطین کے مابین مصری ثالثوں کے مقرر کردہ وقت کے مطابق گذشتہ روز سیز فائر کی اہم پیشرفت کا باضابطہ آغاز ہوا ہے۔ امریکی صدر جو بائڈن نے بھی سالوں کی بدترین لڑائی کے بعد تباہ کن غزہ کی پٹی کو انسانی ہمدردی کے تحت بچانے کا وعدہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں