کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا کا شکار ہوگئے

پاکستان سپر لیگ کے سیزن 6 کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی انور علی کورونا کا شکار ہوگئے۔
میڈیا کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ انور علی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہیں آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہوٹل پہنچنے پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا جو کہ مثبت آیا ہے ۔
پی سی بی کے مطابق کورونا کے شکار انور علی اب ٹیم کے ہمراہ ابوظبی نہیں جاسکیں گے،انہیں فی الحال کراچی کے ہوٹل قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی کو پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز ابوظبی میں کروانے کی مکمل منظوری مل گئی ہے، ایونٹ کا انعقاد 4 جون کو متوقع ہے۔
Load/Hide Comments