پنجگور، اشتہاری ملزمان سمیت 7افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پنجگور،پنجگور پولیس کی جرائم پیشہ اشتہاری ملزمان کیخلاف کارروائی تین عدد پستول 4عدد کلاشنکوف ایک چائنا ریفل اور ایک عدد 303 بورریفل اور 1800 سو گرام منشیات قبضے میں لے لیا اور 7 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا اور اس دوران تین اشتہاری بھی گرفتار کرلیئے گئے پولیس کے مطابق یہ کاروائیاں 31 مارچ سے لیکر 8 اپریل کے دوران ہوئی ہیں ایس ایچ او پنجگور اعجاز احمد کے مطابق یہ کارروائیاں ڈی آئی جی مکران رینج منیر ضیاء راواور ڈی پی او محمد عیسی کی خصوصی ہدایت پر کی گئی ہیں اور یہ کارروائیاں سی آئی اے انچارج گوادر امام بخش سی آئی اے انچارج تربت عبدالغفار سی آئی اے انچارج پنجگور توفیق احمد ایس آئی ملک احمد ایس آئی محمد اصف، ایس ائی امیر جان ایس آئی جاوید احمد اور ڈی ایس پی سٹی کاکا احمد علی کی زیرنگرانی ہوئے

اپنا تبصرہ بھیجیں