حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا،قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا،6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے،ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا،نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں معاون خصوصی نے کہاکہ اپوزیشن رپورٹ کو سیاسی رنگ دینے کی بجائے عمران خان کے جذبے کو سراہے جس نے تاریخ میں خود احتسابی کی روشن مثال قائم کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پر وار کرنے کی بجائے اپوزیشن کو اپنا حساب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان کی تاریخ مفادات کے ٹکراؤ سے بھری ہے۔ انہوں نے کہاکہ قوم نہیں بھولی جب بیٹا باپ کو، تایا بھتیجے کو اور صدر انور مجید کو سبسڈی دیتا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسابقتی کمیشن جیسا ادارہ ان کے ہاتھوں یرغمال تھا۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وہاں وہ بندہ تعینات ہوتا جو اس مافیا کے مفادات کو تحفظ دیتا۔ انہوں نے کہاکہ 6 خاندان 50 فیصد سے زائد شوگر کنٹرول کرتے تھے،ماضی میں عوام کی بجائے مخصوص طبقہ فائدے اٹھاتا رہا،نئے پاکستان میں اس کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے عمل سے ثابت کیا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان یا ان کے خاندان میں کسی کی کوئی شوگر مل نہیں،رپورٹ پبلک کرنا دلیل ہے کہ وزیراعظم کی ترجیح افراد کا نہیں پاکستان کے عوام کے مفاد کا تحفظ ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام کے مفاد کے سامنے جو آئے گا عمران خان اس کے راستے کی دیوار بنے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں