فیس بک نے جوڑوں کے لیے ایک نئی ایپ پیش کردی
اس ایپ میں جوڑے تصاویر، نوٹس، کارڈز، وائس میمو،میوزک اور موڈز شیئر کرسکیں گے جبکہ ڈیلی ڈائری نامی فیچر بھی موجود ہے۔فیس بک کے مطابق یہ ایپ آن لائن پرائیویٹ اسپیس ہے جہاں آپ اور آپ کا شریک حیات ہی ہوسکتے ہیں۔اس میں ڈیجیٹل اسکریپ بک کے انداز کی فیڈ ہے جو ایک جوڑا ہی دیکھ سکتا ہے اور کاسٹیوم ری ایکشنز اور اسٹیکرز بھی شیئر کرسکتا ہے
Load/Hide Comments