یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا رمضان ریلیف پیکج کا اعلان

اسلام آباد:یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے اقتصادی رابط کمیٹی کی جانب سے منظوری کے بعد رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کردیا ہے،رمضان پیکیج کے تحت 17اپریل سے ملک بھر کے سٹوروں پر ٹا،چینی،چاول،گھی،تیل اور دالوں سمیت مشروبات پر 15فیصد کی رعایت دی جائے گی۔یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے ایم ڈی عمر لودھی کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان المبارک کیلئے ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت عوام کو ماہ رمضان میں عوام کو 19 اشیاء خردو نوش پر سبسڈی دی جا ئے گی رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مشروبات پر 15فیصد جبکہ بیسن،چائے اور کھجوروں پر 8سے 10فیصد تک رعایت دی جائے گی ایم ڈی کارپوریشن کے مطابق رمضان ریلیف پیکج 17 اپریل سے عید تک جاری رہے گااور ملک بھر کے سٹوروں پر آٹے،چینی دالیں اور گھی کی موجودہ قیمتیں برقرار رئیں گی اسی طرح یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 800 روپے ہوگی چینی کی فی کلو قیمت 68 روپے برقرار رہے گی جبکہ مشروبات پر 15 فی صد سبسڈی دی جائے گی بیسن پر 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی کھجور پر اوپن مارکیٹ کی نسبت کم از کم 5 فی صد سبسڈی دی جائے گی جبکہ چائے پر 8 سے 10 فی صد سبسڈی دی جائے گی ایم ڈی کارپوریشن کے مطابق ملک بھر کے سٹوروں پر رمضان ریلیف پیکیج کے تحت اشیائے ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات شروع کردئیے گئے ہیں اور اس سلسلے میں شکایات کے ازالے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو تمام اضلاع میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر سٹوروں کی مانیٹرنگ کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں