ڈیرہ مراد جمالی، ہفتہ و اتوار کو ہونیوالی بارش کے باعث بجلی کے پول گرنے سے بجلی سپلائی معطل
ڈیرہ مراد جمالی:شہری ایکشن کمیٹی نصیرآباد کے چیئرمین حاجی رحمت اللہ بنگلزئی نے کہاہے کہ ہفتہ اور اتوار کے درمیانی شب ڈیرہ مرادجمالی میں ہونے والی بارش اورطوفان کے باعث بجلی کے پول گرنے سے شہر کے اکثر علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند رہی جس کے عوام کو باعث شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیسکو کو چائیے کہ وہ ہنگامی بنیادوں پر عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں بجلی کی بحالی کیلئے فوری اقدامات اٹھائے اس وقت نصیرآباد میں گرمی کا ٹمپریچر 50سنیٹی گریڈ ہے اس حالت میں بجلی نہ ہونا عوام سے سراسر زیادتی ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں برف بھی ناپید ہوگئی ہے ڈیرہ مراد جمالی شہر میں برف کا مصنوعی بحران ایک درجن سے زائد فیکٹریز ہونے کے باوجود شہری حصول برف کے لئے سرگرداں فیکٹری مالکان برف کی فروخت بلیک پر کرنے لگے شہر کے بجائے دیگر علاقوں میں مہنگے داموں فروخت کربھیج رہے ہیں اورتیس سے چالیس روپے میں فی کلو برف فروخت ہورہی ہے پہلے ہی عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے مہنگی برف سے عوام کی قوت خرید دم توڑ چکی ہے انہوں نے کہاکہ ایک توشہر میں بجلی بندش اور دوسری جانب برف کی قلت کے باعث شہری دوہرے عذاب میں مبتلا ہیں انہوں نے کمشنر نصیرآباد، ڈپٹی کمشنر نصیرآبا دسے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ مرادجمالی شہر میں برف کی مصنوعی قلت کا نوٹس لیں۔


