سندھ میں کرونا کے مزید92کیسز اپریل 9, 2020اپریل 9, 2020 0 تبصرے گذشتہ 24 گھنٹوں میں سندھ میں کورونا کے 92 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے اور 69 افراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ صوبے میں اب تک کورونا سے 21 اموات ہو چکی ہیں وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے مطابق اب تک سندھ کُل 11623 ٹیسٹ کر چکا ہے اور ان میں سے 1188 مثبت آئے ہیں تاہم ان میں سے 349 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔انھوں نے مزید بتایا کہ ایران سے آئے زائرین کی کُل تعداد 1380 تھی جنھیں اسی دن ٹیسٹ کیا گیا جس دن وہ قرنطینہ میں پہنچے۔ ان میں سے 1108 کے ٹیسٹ منفی آئے تاہم انھیں بھی 14 دن مکمل ہونے کے بعد اب گھر بھیجا جا چکا ہے۔جن 280 لوگوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی ان میں سے 242 لوگ صحتیاب ہو چکے ہیں اور اب سکھر میں کورونا کے صرف 38 مریض موجود ہیں۔وزیر اعلی نے سماجی دوری اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کچی آبادی میں ایک گھر کے سات افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے کیونکہ گھر کے سربراہ کو باہر سے انفیکشن لگ گیا۔ مراد علی شاہ نے اس واقعے پر تشویش کا اظہر کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرین میں ایک چھ سالہ بچی اور ایک سال کا بچہ بھی شامل ہیں۔ Share this:Click to share on Twitter (Opens in new window)Click to share on Facebook (Opens in new window)Click to share on WhatsApp (Opens in new window)Click to print (Opens in new window)