سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس،169ارب روپے پر محیط پندرہ منصوبوں کی منظوری

اسلام آباد: سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 169ارب روپے پر محیط پندرہ منصوبوں کی منظوری دیدی ہے ۔سی ڈی ڈبلیوپی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان کی سربراہی میں ہفتہ کو منعقد ہوا۔اجلاس میں 45ارب روپے سے زائد مالیت کے 15منصوبوں کی منظوری دیدی گئی جبکہ124ارب روپے سے زائد لاگت کے چار منصوبوں کو ایکنک کو بھجوادیا گیا۔اجلاس میں وزارت منصوبہ بندی ،وفاقی وزارتوں کے سینئر افسران سمیت صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی ۔
اجلاس میں ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے 15منصوبے زیر بحث آئے ۔سی ڈی ڈبلیوپی نے 124ارب نو کروڑ روپے لاگت کے چار منصوے ایکنک کو بھجوادیئے جن میں 12ارب 20کروڑ لاگت ایم 8ایرانی سرحد ردیق تربت اور بلوچستان تک واقع زبیدہ جلال روڈ کی تعمیرنو،16ارب 84کروڑ لاگت سے پنجگور گیچک آواران روڈ کی تعمیر،13ارب 64کروڑسے زائد لاگت سے 128کلومیٹر پنڈ دانخان تا جہلم روڈ کو دو رویہ کرنے کے علاوہ 81ارب 58کروڑ سے زائد لاگت سے خضدار کچلاک سیکشن این 25جس کی لمبائی 330کلومیٹر سے زائد ہے کو دورویہ کرنا شامل ہے ۔اجلاس میں 45ارب روپے سے زائد مالیت کے گیارہ منصوبوں کی بھی منظوری دیدی گئی ۔
اس کے علاوہ تحصیل تونسہ میں چوکیوال روڈ کوچوڑا ،بہتر کرنے اور بحالی شامل ہے ،این فائیو بہاولپور تا جھنگرا شرقی انٹرچینج سڑک کی تعمیر اورضلع میانوالی میں کالاباغ چکدرہ روڈ کی اپ گریڈیشن،کرنداد قریشی تا قصبہ گجرات 12کلومیٹر سڑک کو دورویہ کرنا،دریائے سندھ پر شیخ خلیفہ پل کی رحیم یار خان کے کناروں تک دونوں اطراف تعمیر اور منڈی بہائولدین سٹی تا سرائے عالمگیر کینال پل مین جی ٹی روڈ 46کلومیٹر سڑرک کو دورویہ کیا جائیگا اس منصوبہ پر مجموعی طور پر5ارب 91کروڑ روپے سے زائد کی لاگت آئیگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں