گوادر کی ترقی سے وہاں کے عوام کو محدود رکھا جا رہا ہے، امیر لیاقت بلوچ
کوئٹہ:جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے گوادر جماعت اسلامی کے رہنما بلوچستان کی عوام کے پرجوش ترجمان سعیدبلوچ کی گرفتاری اور گھر پر پولیس کے دھاوابول کر چادراور چاردیواری کی پامالی کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ گوادر کی ترقی سے گوادر کے عوام کو محدود رکھا جارہا ہے کئی دن سے بجلی سے محروم عوام سراپا احتجاج ہے سعید بلوچ احتجا ج کی قیادت کر رہے تھے مسائل کے حل کی بجائے لاٹھی،گولی اور تشددسے عوامی جذبات کو کچلاجارہا ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں لیاقت بلوچ نے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ اور نائب امیر صوبہ زاہداختر بلوچ سے فون پر رابطہ کرتے ہوئے کیاانہوں نے گوادر میں سعید بلوچ کے گھر پرپولیس گردی و حملہ کے حوالے سے صورتحال معلوم کیا اور اس حوالے سے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ عوامی احتجاج کیساتھ بھر پور قانونی معاونت کی جائے گوادر کے عوام نے واپڈامظالم کیسکو کی ناروابجلی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے بھر پور احتجاج کرکے اپنا حق ادا کردیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ گوادر کے لیڈرسعیدبلوچ کے خلاف ایف آئی آرفوری ختم کرکے ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔چادراور چاردیواری کی پامالی کے ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی جائے گوادر کو بجلی پانی سمیت دیگر ضروریات زندگی فراہم کی جائے شہر کی تاریخی حیثیت کو جدیدترقی کے ثمرات دیے جائیں تمام شہری حقوق یقینی بنائے جائیں گوادر کے نوجوانوں کو روزگار،تعلیم وصحت کی سہولیات،ہنر مندی اور باعزت زندگی کا تحفظ فراہم کیا جائے،بلوچستان اور پورے ملک سے لاپتہ افرادکو فوری رہا کیاجائے گوادر کے ماہی گیروں کے روزگار کا تحفظ ریاست وصوبے کی ذمہ داری ہے محنت کش ماہی گیروں سے روزگار چھیننا بند کیا جائے۔


