سہولیات کا فقدان، سکردوکے ڈاکٹرز نے اپنی مددآپ کے تحت آئی سی یو قائم کرلیا

گلگت بلتستان,اسکردو کے ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ کے تحت کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آئی سی یو (انتہائی نگہداشت یونٹ) قائم کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلا کے بعد سے سکردود میں صحت کی سہولیات کا فقدان ہے۔ تاہم اب گلگت کے ڈاکٹر میدان میں آ گئے ہیں اور کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے آئی سی یو تشکیل دے دیا ہے، آئی سی یو میں وہ تمام چیزیں نصب کی گئی ہیں جو انتہائی نگہداشت یونٹ میں ہوتی ہیں۔سرجن سکردو ہسپتال ڈاکٹ کامران احمد کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس طبی آلات کی بہت زیادہ کمی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے ماتحت آئی سی یو کے لئے فنڈز اکھٹے کئے گئے۔ ان کا کہان تھا کہ نگر وادی میں 36 کورونا کے مثبت مریض سامنے آئے تاہم ان کے لئے نہ تو کوئی وینٹی لیٹر موجود تھا اور نہ ہی دیگر طبی سہولیات موجود تھی۔ڈاکٹر کامران احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے جب فنڈ اکٹھا کرنے کیلئے لوگوں سے اپیل کی تو 8۔13 ملین اکٹھے ہوئے جو کہ آئی سی یو کے قیام کیلئے کافی تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی یو وارڈ 5 بنڈز پر مشتمل ہے اور 4 وینٹی لیٹر بھی لگائے گئے ہیں۔یہ بات بھی قابل غور رہے پوری دنیا کی طرح اس وقت پاکستان کو بھی کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پاکستان میں بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4300 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 63 افراد ابھی تک کورونا وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے ہیں۔ جہاں ایک طرف کیسز کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے، وہاں ہی کورونا وائرس سے مریضوں کی صحت یابی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ابھی تک پاکستان میں 500 سے زائد افراد کورونا وائرس کی وجہ سے صحت یاب ہو گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں