سعودی مملکت میں کورونا سے متاثرہ پاکستانیوں کی تعداد 6 ہو گئی

جدہ، سعودی مملکت میں کورونا کے مریضوں کی گنتی 3ہزار کے لگ بھگ ہو چکی ہے، جن میں زیادہ بڑی تعداد سعودیوں کی ہے۔ جبکہ لاکھوں پاکستانیوں میں سے اب تک صرف 6 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ طائف سے تعلق رکھنے والا کورونا کا ایک پاکستانی مریض محمد شفقت صحت یاب ہو چکا ہے۔ مملکت میں موجود کورونا کے تمام پاکستانی مریضوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور ان کے جلد صحت یاب ہونے کا امکان ہے۔پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے اْردو نیوز سے گفتگو کے دوران بتایا کہ سعودی مملکت میں کورونا کے پاکستانی مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ابھی تک کورونا کے کسی پاکستانی مریض نے طبی سہولتوں کے حوالے سے کوئی شکایت نہیں کی۔جس سے پتا چلتا ہے کہ سعودی مملکت کورونا کے مقامی اور غیر ملکی مریضوں کے علاج میں کوئی امتیاز اور کوتاہی نہیں برت رہی۔سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز پہلے ہی اعلان کر چکے ہیں کہ مملکت میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں میں امتیاز نہیں بر تا جائے گا۔سب کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔حتیٰ کہ مملکت میں غیر قانونی طور پر مقیم تارکین کو بھی علاج کی بہترین سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ حکومت کا یہ اقدام قابل تحسین ہے۔طائف میں مقیم کورونا کا ایک پاکستانی مریض صحت یاب ہو چکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں