افغانستان، فضائی حملے میں 4 طالبان ہلاک، نامزد گورنر سمیت 8 زخمی
کابل:افغانستان کے مشرقی صوبہ وردک میں سکیورٹی فورسز کے طالبان کے ٹھکانے پر فضائی حملے میں 4 طالبان ہلاک اور نامزد طالبان کی شیڈو حکومت کیگورنر سمیت 8 عسکریت پسند زخمی ہو گئے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبائی حکومت نے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ افغان سکیورٹی فورسز نے گزشتہ روز صوبہ وردک کے ضلع سیدآباد میں فضائی حملے میں طالبان کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 طالبان ہلاک اور طالبانشیڈو حکومت گورنر سمیت 8 زخمی ہو گئے۔ افغان سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی پر طالبان کو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا
Load/Hide Comments